اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادے "ترکی بن بندر" نے بحرین کے خلاف سعودی جارحیت پر تنقید کرتے ہوئے آل سعودی کے اس اقدام پر شدید تنقید کی ہے۔ انھوں نے بحرین میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کرنے ولے بے گناہ انسانوں کو کچلنے میں آل سعود کی شرکت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بحرین کے عوام نے پرامن مظاہروں کے ذریعے اپنے حقوق کا مطالبہ کیا ہے ایسے میں سعودی عرب اور دیگر ممالک کی مداخلت کے لئے کیا جواز ہوسکتا ہے۔
متعلقہ لنک:سعودی شاہزادہ بحرین پر سعودی جارحیت کی مخالفت
ویڈیو بحرین / امیر ترکی بن بندر نے بحرین میں سعودی مداخلت پر تنقید کی ہے